پروفیسر رانا محمد دلشاد ممبر قومی کونسل ٹیچر ایجوکیشن تعینات

 پروفیسر رانا محمد دلشاد ممبر قومی کونسل ٹیچر ایجوکیشن تعینات

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے چیئرمین شعبہ ایجوکیشن جامعہ زکریا ملتان پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد دلشاد کو قومی کونسل برائے ٹیچر ایجوکیشن کا ممبر تعینات کر دیا گیا۔

ان کی یہ تقرری چار سال کے لئے کی گئی ہے ،کونسل پاکستان میں تربیت اساتذہ کے لئے پالیسی سازی کرتی ہے اور معیار کے مناسب جائزے کے بعد تربیت اساتذہ کے پروگراموں کی مختلف درجوں میں منظوری دیتی ہے ۔ ڈاکٹر رانا دلشاد کی اس تعیناتی کی خبر پر جنوبی پنجاب کے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور اسے جامعہ زکریا ملتان اور پورے خطے کے لئے اعزاز قرار دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ تربیت اساتذہ کے شعبے میں پروفیسر دلشاد کے وسیع تجربے اور خدمات کے پیش نظر ان کی قومی سطح کے ادارے کی فیصلہ سازی میں شرکت سے ٹیچر ایجوکیشن سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں