کرمداد قریشی سنٹر میں ریٹیلرز کو رقم پوری کرنے کی ہدایت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و فوکل پرسن بی آئی ایس پی انعم حفیظ نے گزشتہ روز مختلف سنٹروں کے تفصیلی دورے کئے ۔
انہوں نے کرمداد قریشی میں قائم سنٹر کے دورے کے دوران ریٹیلرز کے پاس رقم کم ہونے کیوجہ سے رقم کی ادائیگی کا سلسلہ روکوا دیا اور ریٹیلرز کو رقم پوری کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ایلیمنٹری اور کمپری ھینسیو سکول کے وزٹ کے دوران موجود خوا تین کو کرسیوں پر بیٹھا کر پیسوں کی ادائیگی کا تفصیلی پلان دیا، جبکہ بزرگ،معذور،حاملہ اور دودھ پلانے والے خواتین کے لئے تمام سنٹروں پر الگ سے کرسیاں لگا ایک ریٹیلرز کو خصوصی طور پر مختص کرکے ایسی خواتین کو ترجیحات کی بنیاد پر رقم کی ادائیگی کی ہدایت کی اور اپنی نگرانی میں عملدرآمد بھی کرایا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تمام سنٹروں پر سایہ دار جگہ،کرسیاں،پانی،واش رومز جیسی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا کسی بھی سنٹر پر سہولیات کی کمی کی صورت میں سنٹر کو بند کردیا جائے گا اور تمام سنٹروں پر اس وقت فعال ہونی کی اجازت نہیں دی جائے جب تک متعلقہ افسران کیجانب سے وزٹ اور سہولیات کا جائزہ نہیں لیا جاتا یے انہوں نے کہا کہ سنٹروں پر بدنظمی کا کسی بھی قسم کا واقعہ ناقابل برداشت ہے ضلعی انتظامیہ رقم کی ادائیگی محفوظ اور باعزت طریقے سے کرانے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ۔