بسپ سنٹروں میں ناقص انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ایلیمنٹری،کمپری ہینسواور خورشید آباد گرلز ھائی سکول میں قائم سنٹروں کا تفصیلی دورہ کیا سنٹروں پر ناقص انتظامات پر بی آئی ایس پی کے افسران اور۔۔۔
ریٹیلرز کی کمی پر بینک آفیشل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرزنش کی،ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران خواتین کو رقم کی ادائیگی کے سلسلے کا بھی جائزہ لیا اور سنٹروں پر سیٹنگ پلان،پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں ایک روز کے اندر تمام بہتر کرنے اور ریٹیلرز کی تعداد پوری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وارننگ دی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام سنٹروں پر ہمہ قسمی سہولیات اور ریٹیلرز کی تمام پوری کئے بغیر سنٹر نہیں چلیں کسی قسم کی بدانتظامی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی