نبی کریمؐ کی آمد سے دونوں جہاں جگمگا اٹھے : شاہد اقبال ، صدف عادل

 نبی کریمؐ کی آمد سے دونوں جہاں جگمگا  اٹھے : شاہد اقبال ، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری وماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چیئرمین ٹائیگرز لیگل فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ۔۔۔

حضور نبی کریمؐ کی آمد سے دونوں جہاں جگمگا اٹھے اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی ظلم وجہالت کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے آج بھی ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی ہر طرف رحمتوں اور نور کی برسات شروع ہوجاتی ہے اور ماحول میں ایک وجدانی کیفیت طاری ہوجاتی ہیں ربیع الاول شریف میلاد مصطفیؐ کا مہینہ ہے اس مہینے کی بارہ تاریخ کو دوجہانوں کے سردار نبی آخرالزمان حضرت محمدؐ اس دنیا میں تشریف لائے آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں ۔اور پوری انسانیت کی رشدوہدایت کیلئے اس دنیا میں تشریف لائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں