خاتون کی درخواست پر ڈی پی او کا نوٹس،انکوائری آفیسر مقرر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) تھانہ سٹی کے علاقے میں قبضہ گروہ کی ستائی خاتون ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہوگئی ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔
کھلی کچہری لگائی جس میں بسم اللہ نامی خاتون معصوم بچے کے ہمراہ ڈی پی او کے سامنے پیش ہوگئی اور اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہیں اور گھر میں میں اکیلی ذات رہتی ہوں اور قبضہ گروہ نے میرے گھر پر ناجائز قبضہ کرنا شروع کر رکھا ہے تاہم اس ضمن میں بسم اللہ نامی خاتون نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ شفیق عالم اور اسکے ساتھی میرے گھر پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں قبضہ گروہ نے اپنا سامان اٹھا کر زبردستی میرے گھر میں رکھ لیا ہے جبکہ یہ گھر میرے شوہر عمر صدیق کی ملکیت ہیں اور میری داد رسی نہیں ہورہی جسکے بعد ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ناجائز قبضہ ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اس ضمن میں قبل ازیں بھی تھانہ سٹی پولیس نے ناجائز قبضہ واگزار کروا کے دیا تھا اور ،جس میں ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہوتے ہی دوبارہ ناجائز قبضہ کرلیا جبکہ شفیق عالم وغیرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے۔ کہ یہ مکان میرے والدین کا تھا جوکہ عمر صدیق کے نام کروایا تھا معروف قانون دان کا کہنا ہے کہ جب مکان عمر صدیق کے نام ہے مکان کا قبضہ عمر صدیق کے پاس ہیں تو جب تک کورٹ اپنا فیصلہ عمر صدیق کے خلاف نہیں سنا دیتی تب تک شفیق عالم وغیرہ قبضہ میں مداخلت نہیں کرسکتے ۔
۔