حکومت تعلیم، اساتذہ کا نفسیات قتل کررہی،عبدالغفور غفاری

حکومت تعلیم، اساتذہ کا نفسیات قتل کررہی،عبدالغفور غفاری

وہاڑی(نمائندہ دنیا )چیئرمین پنشنرز سوسائٹی پاکستان پروفیسر عبدالغفور غفاری نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ اور تعلیم کا نفسیاتی قتل کرنے کے درپے ہے تعلیم دشمن پالیسیاں بناکر ملک کو بنانا ریپبلک بنانا چاہ رہے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے 14000 سکولوں کو آؤٹ سورس ( بغیر حکومت کی مالی مدد کے ،نجی تحویل میں دینے لگے ہیں یہ ملک دشمن اقدام کے مترادف ہے غریب کے بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ اساتذہ کرام کی تنخواہیں و دیگر اخراجات کے لیے بچوں کی فیسیں بڑھا دی جائیں گی اور نہ ہی تعلیم یافتہ لڑکے لڑکیوں کو روزگار ملے گا۔نجی سکول مالکان اپنی مرضی کی پالیسی اپنائیں گے اساتذہ کو کم تنخواہیں دی جائیں گی اور بچوں کی فیسیں بہت زیادہ بڑھا دی جائیں گی یہ پالیسی سابق حکومت پی ٹی آئی کے دور میں وضع ہوئی اور عمل درآمد موجودہ حکومت کر رہی ہے 60 فی صدر گورنمنٹ ملازمتیں بھی کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا اور عمل درآمد یہ حکومت کر رہی ہے حکمرانوں ہوش کے ناخن لیں اور تعلیم دشمن پالیسیاں ترک کریں وگرنہ پورے ملک کی اساتذہ تنظیمیں سڑکوں پر ہوں گی۔ حکومت بے نظیر پروگرام و احساس پروگرام و دودھ ڈبہ پروگرام و دیگر فضول ترین پروگرام فوراََ ختم کرے ۔کرکٹ کی وسیع وعریض سلطنت ختم کرے ۔بعض محکموں میں انتہائی زیادہ تنخواہیں و مراعات و مفتے ختم کرے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں