الخدمت فائونڈیشن کی کامسٹیس کیمپس میں شجرکاری مہم
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تھے شجرکاری مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈائریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے پودے لگا کر کیا اس موقع پر فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے 2500سے زائد پودے لگائے اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔