بجلی چوروں کیخلاف ایکشن،4رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

 بجلی چوروں کیخلاف ایکشن،4رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھر میں بجلی چوروں سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پرمیپکو سرکل آفس کوٹ ادو میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔۔۔

گزشتہ روزکے آپریشن کے دوران سرکل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنے پرواپڈا کی سرویلنس ٹیموں نے 4بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا،واپڈا ٹیم نے آپریشن کے دوران تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ موضع کوٹلہ،موضع منہاں، موضع چودھری اوروارڈنمبر14بی پرانی سبزی منڈی میں سجادگرمانی،مظہرگرمانی اور سید ظفر اقبال اورمحمدسلیم کوڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،پولیس سٹی کوٹ ادونے ایس ڈی اوزمیپکو واپڈاسب ڈویژن کوٹ ادوانجینئرمحمدوسیم اورخان محمد کی مدعیت میں چاروں بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں