جی پی او مظفرگڑھ میں ’’یو ایم ایس پلس’’ نئی سروس کا افتتاح

جی پی او مظفرگڑھ میں ’’یو ایم ایس  پلس’’ نئی سروس کا افتتاح

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )جی پی او مظفرگڑھ میں سینئر پوسٹ ماسٹر شعبان ساجد بھٹہ نے ربن کاٹ کر ’’یو ایم ایس پلس’’ کے نام سے نئی سروس کا افتتاح کیا۔۔۔

نئی سروس کے افتتاح کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبان ساجد بھٹہ کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ میں \"یو ایم ایس پلس\" کے عنوان سے نئی ڈاک سروس شروع کی جارہی ہے ،نئی سروس کے تحت جنوبی پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈاک کی ترسیل ہر صورت ممکن بنائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں