ڈی پی او کی کھلی کچہری ،مسائل میرٹ پر حل کرنے کا حکم
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویثرن کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری اس ضمن میں انہوں نے تھانہ کچا کھوہ اور۔۔۔
تھانہ صدر خانیوال میں کھلی کچہری لگائی جہاں انہوں نے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرکے رپورٹس پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے متعدد درخواستوں پر انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی اور امن وامان کا قیام میرا مشن ہے اور اسی عزم کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد انصاف عوام کی دیلیز تک پہنچانا ہے اور لوگوں کی افسران تک باآسانی رسائی کو ممکن بناتے ہوئے پولیس کارکردگی میں نکھار پیداکرنا ہے ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس سے متعلقہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔