گیس چوروں کیخلاف کارروائی، کمرشل سمیت 9میٹر منقطع
ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری۔
، ایک کمرشل استعمال سمیت 9 میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق جلالپور میں ایک صرف گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے ، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ ناجائز استعمال نہ ہوسکے ، پانچ صارفین نے سروس سے دور میٹر منتقل کئے ہوئے تھے جس کہ وجہ سے محکمہ کو گیس لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا ،ان کے میٹر منقطع کر دیئے گئے ، اس کے علاوہ اوگراپالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی ،انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔