سابق رنجش پر فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابقہ رنجش پر مسلح افراد نے نوجوان پرفائرکھول دیے ،شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،پولیس نے زخمی نوجوان کے والدکی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق موضع بیٹ انگڑا کے رہائشی عبدالمجید موہانہ کی اپنے رشتہ دار عمران موہانہ کے ساتھ پرانی رنجش چلی آرہی تھی،گزشتہ روزعبدالمجید موہانہ اپنے بیٹے اسماعیل موہانہ کے ہمراہ کوٹ ادوشہر آرہے تھا کہ میاں مظفر قریشی کے باغ کے قریب عمران موہانہ نے دیگر ساتھیوں ثقلین موہانہ اور2 نامعلوم کے ہمراہ انہیں روک لیا اور اس کے بیٹے اسماعیل کو ٹانگوں پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔