زکریا یونیورسٹی، براہ راست ڈاک لانے پر پابندی عائد
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے براہ راست ڈاک لانے پر پابندی لگادی ۔تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے کہ۔۔۔
کوئی ٹیچر، پروفیسر یا افسر براہ راست کو ئی کیس یا دفتری فائل وی سی آفس نہیں لائے گا ۔تمام فائلیں رجسٹرارآفس کے ذریعے آئیں گی ۔جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ڈین کے دفاتر اور تدریسی شعبہ جات کی تمام قسم کی سرکاری خط و کتابت کو اس یونیورسٹی کے رجسٹرار کے ذریعے نمٹا یا جائے گا۔ اس لیے وائس چانسلر سے براہ راست کوئی خط و کتابت نہیں کی جائے گی اس مراسلے پر اساتذہ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ ضروری نوعیت کے کام اب تاخیر کاشکار ہوجائیں گے وائس چانسلر ان احکامات پر نظر ثانی کریں ۔