وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال کا تعارفی سیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین کے ہمراہ فیکلٹی آف ایگریکلچر کا وزٹ اور فیکلٹی ممبران سے تعارفی سیشن کیا۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے بریفنگ دیتے ہوے کہا اس کالج کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی اور 2010 میں اسکو فیکلٹی کا درجہ ملا۔جس میں اس وقت انسٹیٹیوٹ آف ایگرونومی،ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی، ایگری انجینئرنگ، فوریسٹری،ہارٹیکلچر،پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، پلانٹ پیتھالوجی، سوئل سائنس اور ایگری بزنس اینڈ مارکیٹنگ شامل ہیں۔