میپکو ٹیکنیکل ریفریشر کورس عزیز الرحمن کی دوسری پوزیشن
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے ایگزیکٹو انجینئرز آپریشن ڈی جی خان ڈویژن عزیزالرحمن نے 54ویں ٹیکنیکل ریفریشر کورس (پری پروموشن)میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں سینئر انجینئرز (ڈسٹری بیوشن /ٹی اینڈ جی)کے منعقدہ 54ویں سیشن میں ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن انجینئر عزیزالرحمن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ 5اگست سے 13ستمبر 2024ء تک منعقدہ پری پروموشن ریفریشر کورس میں ملک بھر کی9بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 22افسروں نے شرکت کی ۔