نامعلوم افراد نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، جھلس کر زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔
تفصیل کے مطابق بستی سمندری کوٹلی نجابت کے رہائشی محمد رفیق نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرا رشتہ دار نعمان گھر آیا ہواتھا جس پر دو نامعلوم افراد مبینہ تیزاب انڈیل کر فرار ہوگئے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر لایاگیا جہاں ڈاکٹرز نے بہتر علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال ریفر کردیا نشتر ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ لڑکے کا جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔