کارسرکار میں مداخلت پر ڈولفن نے 2افراد کو دھر لیا

کارسرکار میں مداخلت پر  ڈولفن نے 2افراد کو دھر لیا

ملتان(کرائم رپورٹر) کارسرکار میں مداخلت کرنے والے دو افراد کو ڈولفن پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن آباد ٹریفک وارڈن عقیل حیدر ڈیوٹی پر مامور تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم لڑکوں نے ٹریفک وارڈن کے کاغذات اور موبائل چھین لیا اسی دوران 15پر کال کی گئی تو ڈولفن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ڈولفن نے دونوں لڑکوں کو دبوچ لیا جن کی شناخت محمد اعظم اور حمزہ کے نام سے ہوئی دونوں کو حوالہ پولیس کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں