کسٹم اینٹی سمگلنگ نے 60لاکھ مالیتی 2گاڑیاں قبضے میں لے لیں
ملتان (کرائم رپورٹر)کسٹم اینٹی سمگلنگ نے 60 لاکھ مالیت کی دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ۔
کلکٹر کسٹم عمران سجاد بخاری کی ہدایت پر کسٹم ٹیموں نے بہاولپور اور شجاعباد میں کارروائیوں کے دوران دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔