دس روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ، کاروبار ٹھپ
خان گڑھ(سٹی رپورٹر)واپڈا خان گڑھ کی طرف سے دس روز سے سٹی فیڈر سمیت دیگر تمام فیڈرز پر بجلی کی خودساختہ بندش جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ دن کے اوقات میں تاجروں کا کاروبار ٹھپ اور رات کے اوقات میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کا سکون غارت ہو جاتا ہے ، نجی سکولز میں بچوں کے مڈٹرم پیپرز ہو رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،چھوٹے معصوم بچے اور ضعیف العمر مرد و خواتین ساری ساری رات جاگنے پر مجبور ہیں ۔دوسری جانب رات کے اوقات میں بجلی کی بندش پر شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور وارداتوں کا خوف رہتاہے ۔متعدد بار عوامی حلقوں نے احتجاج کیا جو بے سود ثابت ہوا۔شہریوں نے میپکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔