دربار دین پناہ کا3روزہ عرس آج سے شروع

دربار دین پناہ کا3روزہ  عرس آج سے شروع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)دربار دین پناہ کا3روزہ عرس آج سے شروع ہوگا،4اکتوبرکو سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ وسابق ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجرا چادرچڑھائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق حضرت سید عبدالوہاب المعروف سخی دین پناہ کا سالانہ 3روزہ عرس آج سے شروع ہوگا،پہلے روز محفل قرآت،محفل نعت،3 اکتوبر کوعلمائے کرام کاخطاب ہوگا،4 اکتوبر کوبعد نمازجمعہ محفل نعت کے علاوہ علمائے کرام کاخطاب ہوگا،عصر کے وقت دعائیہ تقریب ہوگی،بعد نمازمغرب سابق ممبرقومی اسمبلی وسابق ضلع ناظم ملک سلطان محمود ہنجرا، سابق ضلعی چیئرمین ملک محمد افضل ہنجرا، میاں محمد خان، سابق صوبائی وزیرملک احمد یارہنجرا،سابق ممبرصوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا ، سجادہ نشین دربار دین پناہ مخدوم غلام الیاس ذوالفقار اور ڈاکٹر مخدوم قاسم عمر دربار پر چادرچڑھائیں گے اوراختتامی دعائیہ تقریب ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں