متعدد جرائم پیشہ گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات ،ناجائز پستول برآمد

متعدد جرائم پیشہ گرفتار،بھاری مقدار  میں منشیات ،ناجائز پستول برآمد

میلسی (نامہ نگار )پولیس نے متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز پستول برآمد کرلیا۔

پولیس تھانہ میراں پور نے 55لٹرشراب،ناجائز پستول قبضے میں لیا۔پولیس تھانہ مترو نے منشیات فروش سبطین نواز شاہ کو گرفتار کر کے 1120 گرام ہیروئن ،تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش اکرام راجپوت کوگرفتارکرکے 1100 گرام ہیروئن برآمد کرلی،مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں