اسرائیل نے غزہ کوملبہ کا ڈھیر بنا دیا، دنیا تماشا دیکھتی رہی، وسیم یاسر
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بربریت کا کھیل کئی دہائیوں سے جاری جس کا نشانہ نہتے معصوم بچے نوجوان مرد وخواتین مسلسل کرتے چلے آ رہے ہیں۔۔۔
غزہ پر اس قدر بارود برسایا گیا کہ اسے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں انسانیت سسکتی رہی اور پوری دنیا تماشہ دیکھنے میں مصروف رہی، شہری آبادیوں پر اس طرح بم برسائے گئے کہ معصوم لوگوں کے جسم ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئے ،چند بڑی عالمی طاقتوں کی خاموشی اس سے بھی بڑا المیہ ہے ، دن بدن اس جنگ کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے جو پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ، لبنان میں بھی انسانی خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت، میاں وسیم یاسر سرگانہ نے اپنے بیان میں کیا۔