سیاحت کے عالمی دن پر پونچھ ہائوس میں تقریب

سیاحت کے عالمی دن پر پونچھ ہائوس میں تقریب

لاہور (لیڈی رپورٹر) سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر پونچھ ہاؤس لاہور میں ‘‘سیاحت اور امن’’ کے سلوگن کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس حکومت پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ڈبلیوایم آصف علی فرخ، ڈائریکٹر جنرل پی ایس ڈی اے میڈم وسیمہ بلال, علی معظم، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عمر جاوید اور مختلف محکموں کے افسر اور میڈیا چینلز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی جی انڈسٹریز نے ٹورزم ڈے کی اہمیت اور پونچھ ہاؤس جیسی تاریخی ورثہ عمارتوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔کنسلٹنٹ آرکیالوجی مقصود احمد نے عمارت کی انفرادیت اور تاریخ کے بارے میں بتایا۔سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سیمینار اور واک کا اہتمام کرنے پر ڈی جی انڈسٹریز اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور تاریخ، ثقافت اور ورثہ کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ایسے انمول ورثہ کی نہ صرف حفاظت کریں بلکہ انہیں فروغ بھی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلری اور سر شادی لال گیلری اور علم دین شہید گیلری، سر شادی لال عمارت (ٹیوٹا کے تحت جی سی ٹی لٹن روڈ) میں کام کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں