سرکاری ہسپتالوں سے دوائیں چوری، مرکزی ملزم زیر حراست

سرکاری ہسپتالوں سے دوائیں چوری، مرکزی ملزم زیر حراست

ملتان(کرائم رپورٹر)نشتر ہسپتال و چلڈرن ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری وفروخت کرنے میں اہم پیشرفت اینٹی کرپشن نے اہم ملزم کاشف گوہر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کاشف گوہر نشتر ہسپتال کے ملازمین سے ادویات لیکر آگے فروخت کرتا تھا۔ملزم کاشف گوہر چلڈرن ہسپتال کے ملازم سے بھی سرکاری ادویات خرید کر آگے فروخت کرتا تھا۔ملزم سرکاری ہسپتالوں سے ادویات پرائیویٹ رکشہ ذریعہ سے چوری کرتے تھے ، اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ملزم دیگر ملزموں کے ساتھ ملکر سرکاری ادویات چوری و فروخت کرتا تھا ۔ ملزم پرائیویٹ رکشہ پر سرکاری ادویات لوڈ کرکے نجی میڈیکل سٹورز پر فروخت کرتے تھے اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کاشف گوہر سے سرکاری ہسپتالوں سے چوری شدہ ، پولی فکس ، لیسورائیڈ، ڈایا کلم ، کلوپیڈ و دیگر ادویات برآمد کی ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں