کالج پرنسپلز کی تعیناتی، درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

کالج پرنسپلز کی تعیناتی، درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی ، درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ۔

تفصیل کے مطابق ایچ ای ڈی نے پرنسپل شپ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار توسیع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ اب دس اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ایپ درست کام نہ کرنے کی بنا پر کئی امیدوار تاحال جمع نہیں کرا پائے جس پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے کالجوں میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی ہے ۔پہلی مرتبہ 17ستمبر آخری تاریخ رکھی گئی جسے بیس ستمبر تک توسیع دی گئی بھر دوسری بار توسیع دے کر آخری تاریخ تیس ستمبر کر دی گئی اور پھر توسیع دے کر دس اکتوبر کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں