کم سے کم اجرت کا قانون صنعتی اداروں میں ناکام ہو گیا

 کم سے کم اجرت کا قانون صنعتی اداروں میں ناکام ہو گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)حکومت کا کم سے کم اجرت کا قانون مظفرگڑھ کے صنعتی اداروں میں ناکام ہو گیا،مزدوروں کا بدترین استحصال جاری۔۔۔

 حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 8 گھنٹے کام کی 37 ہزار روپے ماہانہ ہے مگر مظفرگڑھ کے صنعتی اداروں میں 12 گھنٹے ڈیوٹی لیکر 4 گھنٹے اوور ٹائم کا جھانسہ دیا جاتا ہے جبکہ اجرت 37 ہزار ماہانہ سے کم دی جاتی ہے ، گزشتہ یوم محمود ملز ایم جی آپیرل یونٹ 2 میں آڈٹ ٹیم کی آمد پر حکومت کے ویجز قانون کے مطابق کم سے کم اجرت 37 ہزار کے بورڈ لگادئیے گئے تاہم آڈٹ ٹیم کے جاتے ہی 37 ہزار تنخواہ والے بورڈ غائب اور متعدد مزدوروں کو بھی نکال دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں