انسداد سموگ،بھٹہ مالکان پالیسی پر عملدرآمد کریں، عبدالرؤف
لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی انسدادِسموگ اقدامات کے حوالے سے بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ۔
ڈپٹی کمشنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز سے نمٹنے کے لیے بھٹہ خشت مالکان حکومتی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھٹے لگانے کے عمل کو پروان چڑھایا جائے ،انسداد سموگ کیلئے تمام متعلقہ محکمے احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہیں، دھواں چھوڑنے ،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی ہے ، ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آرٹی اے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، کسانوں کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ فصلوں کی باقیات نہ جلائیں،وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے ۔