خان گڑھ،محلہ چاکی والا کی گلیاں ،سڑکیں جوہڑ بن گئیں
خان گڑھ(سٹی رپورٹر)محلہ چاکی والا کی گلیاں ،سڑکیں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث گھروں کا استعمال شدہ گندہ پانی پلاٹس میں جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،مکانات گرنے کا خدشہ،تعفن سے ڈینگی ،ہیضہ سمیت وبائی امراض پھیلنے لگیں۔
اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،سیوریج سسٹم کی بحالی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ محلہ چاکی والا میں ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث گھروں کا استعمال شدہ گندہ پانی خالی پلاٹس میں جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ،سڑکیں گلیاں جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں ،سکول کے بچوں،نمازیوں،راہگیروں کا گزرنا محال ہوچکا ہے ،محلہ چاکی والا کے محمد افضل،حاجی فیاض،حق نواز،ایاز خان،حیات خان،ریاض خان،رشید سنارا،عمردراز،ماسٹر منیر خان،ماسٹر مجاہد،سعید خان،دانیال شاہ،محمف اشفاق ،شاہ ذیب اسلم،عبدالرحمن،اسلم،بلال و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد بار میونسپل کمیٹی کے دفتر کے دروازے کھٹکھٹاے ،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کو موقع کا وزٹ کرایا ،مقامی ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان سے سیوریج بحالی کی اپیل کی مگر ان کی کہیں بھی نہیں سنی گئی اور حالات جوں کے توں ہیں۔