ڈی سی کا فیملی ہسپتال بریسٹ کینسر سکریننگ کیمپ کا معائنہ

ڈی سی کا فیملی ہسپتال بریسٹ کینسر سکریننگ کیمپ کا معائنہ

لودھراں (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا فیملی ہسپتال لودھراں میں منعقدہ بریسٹ کینسر سکریننگ کیمپ کا معائنہ ، انتظامات کا جائزہ ، ماہر ڈاکٹرز سے تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ کینسرسکریننگ کیمپ کا انعقاد پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کیا گیا ہے ،چھاتی کا سرطان خواتین میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجہ اس مرض سے متعلق آگہی کی شدید کمی ہے ،بروقت تشخیص اور علاج سے اس مرض پر قابو پانا آسان ہے ۔ آج بھی خواتین میں بریسٹ کینسر کی پہلی سٹیج پرتشخیص چار فیصد سے بھی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے ، خواتین کو ہونے والے کینسر میں اب بریسٹ کینسر سرِفہرست ہے ۔ یہ مرض عام طور پر 50 سے 60 برس کی عمر کی خواتین میں پایا جاتا تھا لیکن اب کم عمر خواتین بھی اس بیماری میں مبتلا ہو رہی ہیں ، نہ صرف پسماندہ علاقوں میں پائی جاتی ہیں بلکہ بڑے شہروں کی خواتین بھی اس مرض کا تقریباً اسی شرح سے شکار ہو رہی ہیں ۔ معائنہ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل وحید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں