ڈی سی مظفر گڑھ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی سی مظفر گڑھ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میں عثمان علی نے معمول کے مطابق آج بھی اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی،ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو فوری حل ہماری پہلی ترجیح ہے ،شہریوں کے مسائل سن کر تمام ریکارڈ مرتب اور اس کا فالو اپ لیا جاتا ہے ، انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسروں کو ہدایت کی کہ روزانہ 2 گھنٹے عوامی مسائل سنے جائیں اور ان کے فوری حل کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں