پولیس کا سرچ آپریشن 84گھروں کی چیکنگ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔
سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رانا محمدفاروق کی سربراہی میں کیا گیا ۔سرچ آپریشن تھانہ مخدوم رشید کے علاقے (سٹیڈیم موڑ، نایاب سٹی، چاہ وزیر والا، چاہ موسیٰ والا، چاہ باغ والا )ملتان کے گردونواح میں کیا گیا۔اس دوران84سے زائدگھروں، 01 کرایہ دارو دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی۔جبکہ 127 افراد کی سی آر او چیکنگ اور 05وہیکلز کی بھی چیکنگ کی گئی۔