سی سی پی او کا اردل روم کا دورہ، 6 پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔
اردل روم میں 06 پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔سی پی او ملتان نے 04ملزموں کی اپیلیں ریجکٹ کردیں،01 ملازم کی سزا میں کمی کردی جبکہ 01 ملازم کی دوباری انکوائری کا حکم دیا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ محکمانہ احتساب کے بغیر ڈسپلنڈ فورس کی کارکردگی اس طرح نہیں بنائی جا سکتی جس کی عوام توقع کرتے ہیں۔