جماعت اسلامی کا ضلع لودھراں میں بھی ہفتہ یکجہتی فلسطین

جماعت اسلامی کا ضلع لودھراں میں بھی ہفتہ یکجہتی فلسطین

لودھراں (سٹی رپورٹر )ملک بھر کی طرح جماعت اسلامی کا ضلع لودھراں میں بھی ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے ۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طاہر احمد چودھری نے جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد شاہدخان ،نائب امیر عبدالرب مجاہد امیر شہر مولانا اکمل حکیمی کے ہمراہ لودھراں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین کی آزادی ،قبلہ اوّل کے تحفظ کے لیے اہل غزہ کے ساتھ ہیں ،ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے پہلے اپنے خاندان کی قربانی دی اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ اسی طرح لبنان کے حسن نصراللہ اور اب جماعت اسلامی لبنان کے رہنما ابو محمد عمر جو گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں خاندان سمیت شہید ہوئے یہ قربانیاں امت مسلمہ کا کفارہ ادا کررہی ہیں اور مسلم حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اہل فلسطین کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔شیڈول کے مطابق ہفتہ یکجہتی فلسطین کے تحت یکم اکتوبر ذمہ داران کی پریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ،آج بعدنمازعصریکجہتی فلسطین کیمپ اور بعدنماز مغرب فلسطین پر ظلم بربریت کی ویڈیو دکھائی جائے گی،آل پارٹی کانفرنس رہائش گاہ نواب اورنگزیب خان کہروڑپکا میں ہوگی۔ 4اکتوبر کوتینوں تحصیلوں میں جماعت اسلامی کے مراکز کے باہر احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔5اکتوبر کو جھولی مہم کے ذریعے فلسطین فنڈ جمع کیا جائے گا، 6اکتوبر کو صبح9بجے خواتین اور بچوں کی ریلی ہوگی،7اکتوبر کوفلسطین پر اسرائیلی حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر 11تا12بجے غوثیہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔اسی طرح ضلع لودھراں کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

لودھراں (سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پرپورے ملک بھر کی طرح ضلع لودھراں میں بھی جماعت اسلامی یکم سے 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی فلسطین منائے گی ۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد شاہدخان ،نائب امیر عبدالرب مجاہد امیر شہر مولانا اکمل حکیمی کے ہمراہ لودھراں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے جماعت اسلامی اہل فلسطین کے ساتھ ہے ۔ فلسطین کی آزادی قبلہ اول کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان اہل غزہ کے ساتھ ہیں ہم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے پہلے اپنے خاندان کی قربانی دی اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ اسی طرح لبنان کے حسن نصراللہ اور اب جماعت اسلامی لبنان کے رہنما ابو محمد عمر جو گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں خاندان سمیت شہید ہوئے یہ قربانیاں امت مسلمہ کا کفارہ ادا کررہی ہیں اور مسلم حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہیں کہ جو اپنے مفادات کی خاطر اہل فلسطین کے لیے مشکلات پیدا کررہے ۔ ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے جماعت اسلامی ضلع لودھراں کے زیر اہتمام یکم اکتوبر تا 7اکتوبر ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کے حوالے سے پروگراموں کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر ذمہ داران کی پریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ہے ۔آج 2اکتوبربعدنمازعصریکجہتی فلسطین کیمپ اور بعدنماز معغرب فلسطین پر ظلم بربریت کی ویڈیو دیکھائی جائے گی۔ 3اکتوبرآل پارٹی کانفرنس رہائش گاہ نواب اورنگزیب خان کہروڑپکا میں منعقد ہوگی۔ 4اکتوبر تینوں تحصیلوں میں جماعت اسلامی کے مراکز کے باہر احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔5اکتوبر کو تینوں تحصیلوں میں جھولی مہم کے ذریعے فلسطین فنڈ جمع کیا جائے گا۔ 6اکتوبر صبع 9بجے لودھراں پریس کلب تا غوثیہ چوک خواتین اور بچوں کی ریلی منعقد ہوگی ۔7اکتوبر فلسطین پر اسرائیلی حملہ ایک سال مکمل ہونے پر 11تا12بجے غوثیہ چوک پر مظاہرہ ہوگا ۔اسی طرح ضلع لودھراں کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں