ڈی ایچ کیو:ملازمین ،انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ،ہڑتال ختم

ڈی ایچ کیو:ملازمین ،انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ،ہڑتال ختم

ملتان(لیڈی رپورٹر)ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان عملے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔

ملازمین نے ہڑتال احتجاج کی کال واپس لیکر کام شروع کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے عملے نے سوموار کی صبح ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ڈپٹی کمشنر ملتان کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔جس کے بعد منگل کو ہڑتال کی کال دے رکھی تھی تاہم منگل کی صبح اے سی سٹی عبد السمیع شیخ دیگر افسروں کے ہمراہ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال پہنچے جہاں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر ہراج کی موجودگی میں ہسپتال کے تمام عملے سے مذاکرات کئے جس کے بعد ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال عملے نے ہڑتال اور احتجاج کی کال واپس لیکر کام شروع کر دیا ۔اس حوالے سے اے سی سٹی عبد السمیع شیخ نے کہا کہ ایم ایس شہباز شریف ہسپتال اور عملے کا عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ،جبکہ گڈ گورننس اور عوامی ریلیف کیلئے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں