اے سی کا ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ، انتظامات کاجائزہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجراہ کا ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ،ریڑھی بازار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے۔
مطابق تمام سٹالوں اور ریڑھیوں پر بورڈ فریم چیک کئے بغیر بورڈ فریم کے لگی ریڑھیاں ہٹا دی گئی، ماڈل ریڑھی بازاروں کو خریداروں کے لئے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے ۔ بازار میں ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت عملی سہولیات کا جائزہ لے رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزی کے معیار اور نرخوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کی ریڑھی بازار میں چند لوگوں نے ریڑھیوں اور سٹالوں پر بورڈ فریم نہ لگائے ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ہٹا کرمتبادل ریڑھی بان کو بورڈ فریم کے ہمراہ جگہ مہیا کردی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی ماڈل ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے جہاں میونسپل کارپوریشن کا عملہ دن بھر اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ بازار میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مذکورہ بازار میں شہریوں کے لیے ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔