انٹر پارٹ ون امتحانات، نجی سکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

انٹر پارٹ ون امتحانات، نجی سکول  کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)معروف نجی تعلیمی ادارہ کے طلباء نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

 تحصیل میں پوزیشن لے لی ملتان بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں نجی کالج کے ہونہار طالب علم احمد معیزرولنمبر 716502 نے میڈیکل گروپ میں 524 نمبر لے کر تحصیل وہاڑی بوائز میڈیکل گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی ادارہ کی ہونہار طالبہ ایمان فاطمہ طاہر رولنمبر 705726 نے 526 نمبر اور عائزہ ندیم رولنمبر 705613نے 519 نمبر حاصل کر کے گرلز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جس پر والدین نے اساتذہ کے اعزاز میں اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر پرنسپل عبدالغفار کلاسن اور مہر اکرم سیال کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے ایک دفعہ پھر ہمیں عزتوں سے نوازا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں