دوران گشت 20 لٹر دیسی شراب برآمد ،ملزم گرفتار

 دوران گشت 20 لٹر دیسی  شراب برآمد ،ملزم گرفتار

دوکوٹہ (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ نے دوران گشت 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ کے شفٹ انچارج قمر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر مبارک چوک پر موجود تھے کہ ایک مشکوک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی ،اس کو قابو کر کے اس کے پاس موجود پلاسٹک کی کین کو چیک کیا گیا تو سلیم بھٹی سکنہ موضع جہان واہ سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں