نوجوان کا اغوا، بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر )نوجوان کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
جلیل آباد پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ میرا بھائی سبحان گھر سے دہی بھلے لینے نکلا مگر واپس نہ آیا جسے بہت تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔