خانیوال، جابجالٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

خانیوال، جابجالٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)شہر کے بازاروں گلیوں چوک، چوراہوں اور ٹاؤنز پر لٹکتے تار شہریوں کے لئے خطرہ بن گئے ۔

، متعدد موٹر سائیکل سوار مذکورہ تاروں سے الجھ کر زخمی ہونے لگے ، شہریوں نے کھمبوں سے لٹکتے تاروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی، ٹیلیفون، انٹر نیٹ، ٹی وی کیبل کے تار جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کرلٹک رہے ہیں جن سے اکثر و بیشتر موٹر سائیکل سوار الجھ کر زخمی ہو جاتے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی، فائبر آپٹک،ٹی وی کیبلز، پی ٹی سی ایل کے تار اس وقت شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اس طرح پھیلے ہوئے ہیں جیسے ان محکموں کا کوئی والی وارث موجود نہیں۔ جگہ جگہ ٹوٹے تار کیوجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔شہریوں نے سرکاری محکموں اور ٹی وی کیبلز مالکان سے مطالبہ کیاہے کہ تاروں کو اونچائی پر باندھا جائے تاکہ پیش آنے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں