فرائض میں غفلت، 4میپکو ملازمین کومعطل کردیا گیا

فرائض میں غفلت، 4میپکو  ملازمین کومعطل کردیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمار راٹھی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور۔

نااہلی پر 4ملازمین کو معطل کردیاہے اور انہیں سرکل آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ معطل ہونے والے اہلکاروں میں سلیم آبادسب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ فیاض افضل اورلائن مین گریڈسیکنڈ غلام سرور، فرسٹ سب ڈویژن کوٹ ادو کے میٹرسپروائزر گریڈسیکنڈ اعجازاحمداور کروڑلعل عیسن سب ڈویژن لیہ کے اسسٹنٹ لائن مین فیاض حسین شامل ہیں ۔

معطل کردیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں