بجلی بل کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری

بجلی بل کی تاریخ ادائیگی  میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کمرشل ڈائریکٹوریٹ نے صارفین کی سہولت کے لئے مختلف بیچز کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق میپکو ریجن کے بیچ نمبر 5تا9کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ4اکتوبر ،بیچ نمبر 10تا12کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ7اکتوبر2024ء کردی گئی ہے ۔8 بیچز کے صارفین توسیع شدہ تاریخ تک اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) کے بغیر جمع کرواسکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں