شبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )شبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امیر پور سادات میں بچوں کے فری چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ۔
، چائلڈ فزیشن و سپیشلسٹ ڈاکٹر خلیق الرحمٰن نے صبح 10 سے 3 بجے دن تک مریض بچوں کا فری معائنہ کیا۔ اس موقع پر سرپرست بہاولپور ملتان ڈویژن مولانا مفتی محمد بن عبد الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبان ختمِ نبوت ناموسِ رسالت پر پہرہ داری اور عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں کردار ادا کر رہی ہے ،شبان ویلفیئر فاؤنڈیشن اسی خدمتِ خلق کا ایک سنگ میل ہے ۔