انسداد ڈینگی پلان پر عملدارآمد تیز کرنیکا حکم
ملتان (وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ کا انسداد ڈینگی ایمرجنسی پلان کامیاب ، امسال مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے کو آئی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر مریم خان نے انسدادِ ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ۔ ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں،رپورٹنگ میں جعلسازی برداشت نہیں۔ ڈینگی کیخلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے ۔ کمشنر مریم خان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مہم کو از خود مانیٹر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے تمام پارکوں ، جھیلوں ، فواروں ، گرین بیلٹس کو چیک کرے ۔ ہائوسنگ سوسائٹیز کے ملبے ، ٹائروں کی دکانوں کو چیک کیا جائے ۔تمام ہسپتالوں، ہوٹلوں، عوامی مقامات کو چیک کیا جائے ۔