27ہزار 311سنگل فیز میٹرز فراہم، فوری تبدیلی کی ہدایت

27ہزار 311سنگل فیز میٹرز  فراہم، فوری تبدیلی کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے خراب اورجلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 27 ہزار 311 سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں ۔

تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپر متعلقہ سٹورز سے میٹرزوصول کرکے تبدیلی شروع کی جائے اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے ۔ ایلوکیشن کے مطابق میپکو ملتان سرکل کو8329، ڈی جی خان سرکل کو 4457، بہاولپور سرکل کو 6178، ساہیوال سرکل کو 6064اور رحیم یار خان سرکل کو2283سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں