ایم ڈی اے :تجاوزات کیخلاف آپریشن،اراضی واگزار

ایم ڈی اے :تجاوزات کیخلاف آپریشن،اراضی واگزار

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ، سٹیٹ اینڈ لینڈمینجمنٹ اور ٹائون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی بلامنظوری نقشہ کمرشل تعمیرات و ناجا ئزقبضہ جات کے خلاف بڑی کارروائی ۔

فاطمہ جناح ٹائون ایچ بلاک پلاٹ نمبر 359/B پر ناجا ئز قبضہ کی صورت میں قائم بھانہ مشینری کی مدد سے مسمار کر کے قبضہ واگزار کروا کر الاٹی فداحسین کے حوالے کر دیا گیا۔ فاطمہ جناح ٹائون رہا ئشی پلاٹ نمبر 7 بلاک سی کو غیرقانونی طور کمرشل استعمال پر سربمہرکردیا گیا۔نیو شاہ شمس کالونی میں پلاٹ نمبرA 212 پر اختر حسین کی جانب سے قا ئم ناجا ئز قبضہ و تجاوزات کی صورت میں دیوار چھپر و گیٹ کو مسمار کر دیا۔ نیو شاہ شمس پلاٹ نمبرA 112 کمرشل پر رکھے گئے کھوکھا اور پلاٹ نمبر 177A کمرشل سے روبینہ بی بی کی قا ئم کردہ تجاوزات کھوکھا وغیرہ مشینری کی مدد سے مسمار کر کے قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔نیوشاہ شمس کالونی میں رہاشی عمارت پلاٹ نمبر D29 غیرقانونی طور پر کمرشل استعمال کرنے پر سربمہر کردی گئی۔ہیڈنوبہار بہاولپور روڈ پر بلامنظوری نقشہ تعمیرات ملکیتی شیخ منیب اور بالمقابل کوکا کولا فیکٹری وہاڑی روڈ پر محمدانور کی غیر منظور شدہ زیرتعمیر کمرشل عمارت سربمہر کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں