فیکٹریوں میں 20لاکھ 39ہزار963گانٹھوں کی آمد

فیکٹریوں میں 20لاکھ 39ہزار963گانٹھوں کی آمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 30 ستمبر2024 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 20لاکھ 39ہزار963گانٹھ کپاس آئی۔

 30ستمبر2023تک 50لاکھ 25 ہزار 282گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29لاکھ 85ہزار319گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح 59.41فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 7لاکھ 26ہزار767گانٹھ کپاس آئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل20لاکھ69ہزار433گانٹھ کپاس سے 13 لاکھ42ہزار666گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح64.88فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 13لاکھ13ہزار 196گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 29 لاکھ 55 ہزار849گانٹھ کپاس سے 16 لاکھ 42 ہزار 653گانٹھ کم ہے ۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 55.57فیصدرہی۔ 30 ستمبر2024تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 18 لاکھ 99 ہزار429گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 392جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں