ڈینگی سے بچائو ، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں :اقبال لانگ

ڈینگی سے بچائو ، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں :اقبال لانگ

لودھراں (سٹی رپورٹر )گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ملک محمد اقبال لانگ ، فوکل پرسن ڈینگی قیوم نذر ، محمد زاہد مدنی ، سکندر حیات ، مبشر خان لودھی اور طلباء نے شرکت کی ۔

 سینئر ایس ایس ٹی عبدالرئوف ملک نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے ۔ طالب علم محمد رضوان نے ڈینگی آگاہی بارے تقریر کی۔ پرنسپل ملک محمد اقبال لانگ نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس ایک مخصوص مچھر ڈینگی سے پھیلتا ہے جس کے جسم پر سفید رنگ کے دھبے ہوتے ہیں ۔ کھڑے صاف پانی ، کونے کھدروں ، کوڑے کرکٹ پر پرورش پاتا ہے ۔ بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ فوکل پرسن قیوم نذر نے کہا کہ ڈینگی مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت زیادہ حملہ آور ہوتا ہے ۔ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ جسم کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں۔ مچھر مار لوشن اور سپرے کا استعمال کریں ۔گھروں، دفاتر اور ارد گرد کی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ احتیاط سے بچا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں