گگو منڈی:نہر کا شگاف نہ بھرنے پر زمینداروں کا احتجاج

گگو منڈی:نہر کا شگاف نہ بھرنے پر زمینداروں کا احتجاج

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)نہر کا شگاف نہ بھرنے پر زمینداروں نے احتجاج کیا۔ گزشتہ روز چوک شاہ جنید روڈ کے قریب چک نمبر 179 ای بی کی نہر میں شدید شگاف پڑنے کا واقعہ پیش آیاجس نے مقامی کسانوں اور آبادی کو سنگین مشکلات میں مبتلا کر دیا ۔

لاکھوں مالیت کی تیار فصلیں زیر آب آ چکی ہیں، جن میں چاول اور دیگر اہم فصلیں شامل ہیں۔ کسانوں کے مطابق یہ ان کی سال بھر کی محنت کا ثمر تھا، جو اس غیر متوقع شگاف کی نذر ہو چکا ہے ۔ اس صورت حال کے باوجود تادم تحریر کسی سرکاری ادارے کی طرف سے کوئی امدادی یا مرمتی کام شروع نہیں کیا گیا۔ مقامی افراد اور کسان اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کرتے رہے ۔ کسانوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ نہر کی مرمت ہو سکے اور پانی کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں