واردتیں، شہری موٹرسائیکل،گیس میٹر مویشی سے محروم

واردتیں، شہری موٹرسائیکل،گیس میٹر مویشی سے محروم

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر ) شہریوں سے 2 موٹر سائیکلیں چھن گئیں، گھر کے باہر لگا ہوا گیس کا میٹر چوری مقدمات درج تفصیلات کے مطابق موضع پرہاڑ غیر ۔۔۔

مستقل غربی کارہائشی محمد آصف موٹر سائیکل پر دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ نو دری پر پہنچا تو تین اشخاص ون ٹو فائیو پر سوار تھے نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے 518 ٹی ڈی اے کا رہائشی محمد اکمل نے گھرمیں بکریاں پال رکھی تھیں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گھر کے باہر بندھی ہوئی بکری اٹھا کر لے گئے موضع پتل غربی کا رہائشی محمد سلمان اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد گھر کی دیوار پھلانگ کر موٹر سائیکل لے اڑے وارڈ نمبر 14 سی کا رہائشی محمد وقاص کے گھر کے باہر سے نامعلوم افرادنے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس کا میٹر چوری کر لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں