انسداد سموگ اقدامات:فصلیں جلانے والوںں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

انسداد سموگ اقدامات:فصلیں  جلانے  والوںں  کیخلاف  کریک  ڈاؤن  کا  حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں سموگ تدارک اقدامات کا آغاز کیا گیا۔

کمشنر مریم خان کی قیادت میں انسداد سموگ ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ نے ریلی و سیمینار میں شرکت کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے ۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کو بہتر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے ۔فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے گا۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔محکمہ ماحولیات کو تعمیر نامے میں رپورٹ سے پہلے مکمل چھان بین کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس کیساتھ ملکر کارروائی کررہا ہے ۔ڈویژنل انتظامیہ نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی براہِ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کیلئے فیلڈ وزٹ کیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے سڑکوں پر لین مارکنگ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیاجبکہ سپیشل سیکرٹری و ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں